اخلاق سے گری باتیں، جھوٹے الزامات سے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا، حمزہ شہباز

لاہور کے علاقے سمن آباد کی ڈونگی گراﺅنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اوکاڑہ میں نوازشریف کے خلاف اخلاق سے گری باتیں کیں، وہ صرف اخلاق سے گری ہوئی بات ہی کرسکتے ہیں، تحریک انصاف لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد پر قبضہ کرنے کے لئے گئی، عمران خان نے دھرنے کی آڑ میں چینی صدر کا دورہ منسوخ کرایا، میں نے دھرنے والوں کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے دیکھا ہے،انہوں نے کہا کہ گیارہ اکتوبر کو درست فیصلہ کرنا ہوگا، اقتصادی راہداری سے پاکستان خوش حال ہوگا، عمران خان نے قوم کے اڑھائی سال ضائع کئے۔ عمران خان سن لیں کہ جھوٹی کہانیاں سناکر کوئی بڑا لیڈر نہیں بنتا عمران نے لاہور کو اتنا حقیر جانا کہ قبضہ گروپ کا امیدوار لے آٰئے، قبضہ گروپ سے نیا پلاکستان نہیں بنے گا، یہ ایک حلقے کی جنگ نہیں، جذبہ جیتے گا قبضہ ہارے گا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان شیر کو نہ چھیڑیں ورنہ شیر آپ کو چھوڑے گا نہیں۔ شیر جاگتے ہیں تو کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ڈونگی گراؤنڈ میں شیروں کا ٹھاٹھے مارتا سمندرہے، قوم اصل میں بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے