اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے والے جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتے: کپتان

لاہور میں این اے ایک سو بائیس کی الیکشن مہم کے آخری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ انہیں پاکستان کا سنہرا دور نظر آرہاہے، تحریک انصاف خیبرپی کے میں انقلابی تبدیلیاں لائی، اب پنجاب کی باری ہے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن قبضہ گروپ ہے، ن لیگ سمجھتی تھی آرام سے الیکشن جیت جائے گی، علیم خان نے لوگوں کے دلوں پر قبضہ کرلیا ہے۔عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف کو ملک کا کرپٹ ترین آدمی قرار دیا، کپتان کا کہنا تھا کہ بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے نوازشریف نے پیسا لیا، نواز شریف کو اگر درباری چننے کا شوق ہے تو عقلمند درباری چنیں، بے وقوف اور احمق لوگوں کے پیچھے کیوں چھپتے ہیں، کپتان کا کہنا تھا کہ ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہوگا، نواز شریف کی طرح برے وقت میں لندن اور جدہ نہیں بھاگیں گعے، قوم عمران خان کو چالیس سال سے جانتی ہے، ایک پیسہ بھی ملک سے باہر نہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ میٹرو جیسے منصوبوں میں پیسہ بنتا ہے، پنجاب پولیس ن لیگ کا عسکری ونگ ہے، پنجاب پولیس کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے، آج بنگلہ دیش بھی پاکستان سے آگے نکل گیا ہے پاکستان کا سنہرا دور نظر آرہا ہے، ایک دن آئے گا جب لوگ نوکریوں کی تلاش میں پاکستان آئیں گے۔