جاوید میانداد نے اپنے ردعمل میں میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تو شاہد آفریدی کو بھی اپنے بیان کی وضاحت دینا پڑ گئی

شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے میچ تو کر لیا لیکن پھر جان چھڑانا مشکل ہو گیا۔۔ جاوید میانداد کے سخت ردعمل کے بعد بوم بوم نے وضاحت کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیا۔۔ آفریدی نے کہا کہ جاوید میانداد لیجنڈ کرکٹر ہیں لیکن وہ ایک عرصے سے ٹی وی پر میرے لیے سخت زبان استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے بغیر کسی وجہ کے مجھ پر ذاتی حملہ کیا ، میں نے بہت دیر تک برداشت کیا لیکن ہر بندے کی حد ہوتی ہے۔۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد سے متعلق مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے لیکن جو کچھ کہا ردعمل میں کہا ۔