روس میں صدر ولادمیر پیوٹن کے خلاف دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں مظاہرہ کرنے والے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا
روس میں حکومت کے خلاف مظاہروں پر پابندی کے باوجود روسی صدر ولاد میر پیوٹن کی سالگرہ کے روز دارالحکومت ماسکو سمیت ملک کے چھبیس شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے۔ احتجاج کی کال اپوزیشن رہنما الیگزی ناولنی نے دی تھی جو آئندہ صدارتی انتخابات میں پیوٹن کے مقابلے میں امیدوار بننے کا ارادہ رکھتے ہیں،رپورٹ کے مطابق ہزاروں مظاہرین شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے پابندیوں کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو سو نوےافراد کو گرفتار کر لیا جب کہ حزب اختلاف کے رہنما الیگزی ناولنی کو بیس روز کیلئے جیل بھیج دیا۔ الیگزی ناولنی کو رواں سال تیسری مرتبہ جیل کی سزا ہوئی ہے