وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات
وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی، اس دوران پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ظفر محمودعباسی کوپاک بحریہ کاسربراہ مقرر ہونےپرمبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ یقین ہےبحریہ ظفرمحمودعباسی کی قیادت میں کامیابی کاسفرجاری رکھےگی۔۔۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔