جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ نے اعتراف جرم کرتے ہوئےسنسنی خیز انکشافات کر دیئے
حب سے گرفتار لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے سنسنی خیز انکشافات ،،، لاپتہ شخص سے متعلق کیس میں عزیربلوچ کا بیان حلفی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا،، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دوہزار تین میں رحمان ڈکیت گروپ میں شمولیت اختیارکی،،اور رحمان ڈکیت کی ہلاکت کے بعد گینگ کی کمان سنبھال کر پیپلز امن کمیٹی کےنام پرمسلح دہشت گردگروہ بنایا،، ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے ملانثار، استاد تاجو، سہیل ڈاڈا، سلیم چاکلیٹ ودیگرقریبی ساتھیوں کی مدد سے پولیس افسران کی تعیناتی،بھتہ وصولی کیلئےمسلح گروپس بنائے،، پولیس مقابلوں ،تھانوں پرحملوں، سیاسی جلسوں ،مظاہروں اوردیگرامورکیلئے اسلحے کا استعمال کیا،، عزیربلوچ نے یہ اعتراف مجسٹریٹ کی موجودگی میں کئے