مسلم لیگ نون نے حکومت کو قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا، شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ نون کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی اکثریت نے نیب کے ہاتھوں شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دے دیا،،، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو منگل تک قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے مہلت دی ہے