حکومت نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ کمیشن کلچر کو بھول کر منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سوادوسو کروڑ کے منگھوپیر روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔۔۔ منصوبہ وفاقی حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا جائیگا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کراچی کے شہریوں کے لئے منگھو پیر روڈ کی تعمیر پہلا تحفہ ہے۔ ہر ہفتے نئے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا ماضی کے کمیشن کلچر کو بھول کر منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ اس معاملے پر کوٸی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔۔اس موقع پر میٸر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کام کا بروقت آغاز کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔۔۔ انہوں نے کراچی پیکیج پر جدوجہد کی۔
سڑک کے افتتاح کے موقع پر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب نمائندوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی