رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گینگ وار کارندے سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلیے
ترجمان رینجرز کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے سے رینجرز نے لیاری گینگ وار سہیل عرف ڈاڈا گروپ کے کارندے محمد عیسیٰ عرف عیسال کو گرفتار کرلیا، ملزم بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے، گلشن معمار اور پی آئی بی کے علاقوں سے چار ملزمان یوسف عرف اشرف بوچی، آصف عرف پینڈو، یعقوب اور عابد کو گرفتار کیا، ملزمان ڈکیتی اورسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد، منشیات اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا گیا،
دوسری جانب پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر شاہ جہاں چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی آٹھ کلو گرام کرسٹل برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگل کررہے تھے۔ برآمد منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً چھ لاکھ چالیس ہزار ڈالر ہے۔