نیویارک میں لیموزین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
نیویارک میں تیز رفتارلیموزین کار گاڑی سے ٹکر کر ایک سٹور کے باہر کھڑے افراد پر چڑھ گئی۔ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی۔ پولیس نے گاڑیوں کے درمیان ہونے والے حادثے کی تصدیق کردی۔ ہلاک ہونے والے افراد میں سے اٹھارہ لیموزین کار میں سوار تھے جب کہ دو راہگیر بھی کار کی زد میں آکر زخمی ہوئے حکام نے حادثے کو گزشتہ دس سال کا بد ترین حادثہ قرار دیاہے۔ اس سے قبل دوہزار نو میں نیویارک میں جہاز گرنے سے انچاس افراد ہلاک ہوئے تھے۔