گلگت بلتستان اقتصادی راہداری سے زیادہ فوائد حاصل کرے گا:بختیار

منصوبہ بندی ترقی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت سماجی اوراقتصادی ترقی میں خطے کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابرلاناچاہتی ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ گلگت بلتستان چین پاکستان اقتصادی راہداری سے زیادہ فوائد حاصل کرے گا اور یہ منصوبہ علاقے میں خوشحالی لائے گا۔انہوں نے وزیراعلیٰ کوسرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام پرعملدرآمد کے حوالے سے بتایا جس کے تحت گلگت بلتستان حکومت کو اُس کی ترقیاتی سکیموں کے لئے رواں مالی سال میں پندرہ ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے گلگت سکردوشاہراہ منصوبے کی منظوری پروفاقی حکومت کاشکریہ ادا کیا جس سے9گھنٹوں کاسفر کم ہوکر2گھنٹے رہ جائے گا۔