پاک چائنا دوستی فلم انڈسٹری اور ثقافت کے فروغ میں بھی آگے بڑھنے لگی

طیفا ان ٹربل کو سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں نمائش کے لئے منتخب کر لیا گیا
اس حوالے سے چائنا میں کانفرنس منعقد کی گئی جس میں چائنا فلم کو پروڈکشنز کےصدر میو زیاشن ،جیانگ پنگ،اور پاکستانی فلم آرٹسٹ علی ظفر نے شرکت کی ،اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین فلم انڈسٹری میں شراکت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ انہوں نے پاک چائنہ تعلقات کے سلسلے میں فلم سازی کے کردار کے بارے میں بات کی ،کانفرنس میں گلوکار و اداکار علی ظفر نے دوسرے ممالک کے وفود سے بھی پاکستان کے ساتھ بہتر روابط پر زور دیا، پاکستان کے پاس بہت ذیادہ فنی صلاحتیں اور با صلاحیت اداکار موجود ہیں جن کی ماہرانہ صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ کانفرنس میں انڈیا ،ترکی،کینیڈا ،ساوتھ افریقہ ،مصر ،کروشیا ،سربیا،ملائشیا اور جارجیا کے وفود نے بھی شرکت کی۔اپنی فلم طیفا ان ٹربل کے حوالے سے علی طفر کا کہنا تھا کہ یہ فلم پاکستان میں ایک سو ایک سکرینوں پر دو اعشاریہ سات ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے ،انڈیا کی چار ہزار سکرینوں پر جو فلمز دکھائی جاتی ہے وہ اتنا بزنس کرتی ہیں،چائنا میں پاکستانی فلم اندسٹری کے دروازے کھولے جائیں۔