اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایتھوپیا سے انتہا پسند جماعت کے یہودیوں کو آباد کرنے کی منظوری دیدی ہے
اسرائیل اپنی انتہا پسندی سے باز نہ آیا،، عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے ایتھوپیا سے مزید یہودی مہاجرین کو تل ابیب میں آباد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے یہودی مہاجرین کو آباد کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کی انتہاپسند جماعت فلاشا کے مزید 1 ہزار افریقی یہودیوں کو اسرائیل میں آباد کیا جائے گا۔آباد کاری منصوبے کے مطابق یہ افراد اپنے اہل خانہ سمیت غیر شادی شدہ بچوں کو ساتھ لا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل میں پہلے سے 1 لاکھ 30 ہزار افریقی نسل کے یہودی آباد ہیں