ملک کے مختلف حصوں میں موسم کے مزاج بدل گئے۔
ملک بھر میں موسم کے مزاج بدل گئے،گرمی و حبس کی جگہ ٹھنڈی ہواؤں اور خنکی نے لے لی، پہاڑی اور شمالی علاقہ جات میں راتیں سرد ہو گئیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا،تاہم پشاور،کوہاٹ ،مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی میں چندمقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش پشاور میں نو،چترالمیں دو اور کامرہ مین پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔