دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا بغیر کسی نقصان کے 30 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا۔
کھیل کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد کینگروز اوپنرز نے 30 رنز بنائے۔
ایرون فنچ اور عثمان خواجہ کھیل کے تیسرے روز میدان میں اتریں گے، فنچ 13 اور عثمان خواجہ 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔