ڈیرہ اسماعیل خان: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں بڈھ کے علاقے میں اکرام نامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی نوجوانوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ عامر سہیل اور 22 سالہ محمد سعید کے نام سے کی گئی۔
رات گئے تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بار آفریدی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔