امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے نئے جج بریٹ کیوانا سے معافی مانگ لی،
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے نئے جج بریٹ کیوانا اور ان کی فیملی سے خوفناک درد اور مصیبت پر معافی مانگ لیy، کیوانا کی توثیق کے عمل کے دوران انہیں صبر اور برداشت کرنے پر مجبور کیاگیا تھا،اس موقع پرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا جوملک کی ترقی کیلئے آگے بڑھے گا وہ صاف اور باوقار تشخیص کا حقدار ہے،بجائے ایک ایسی مہم کے جو سیاسی،ذاتی تشخص کی تباہی،جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہو،ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیوانا جانچ پڑتال کے عمل میں بے گناہ ثابت ہوئے،امریکہ میں ہرخاتون اور مرد معصوم رہے گا جب تک اسے قصور وار ثابت نہ کردیا جائے