امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھاﺅ اور عالمی تجارتی کشیدگی کے باعث چین کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.4 فیصد کمی ہوکر 1185.81 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 17 ڈالر (1.41 فیصد) کمی کے ساتھ 1188.6 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ (1.4 فیصد) کم ہوکر 1189.37 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 1192.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد گر کر 1195.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1199.8 ڈالر فی اونس طے پائے۔