فواد حسن فواد کے وعدہ معاف گواہ بننے کی بات معلوم نہیں
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بلا تفریق پنجاب کے عوام کی خدمت کی۔ اس طرح کے شخص کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی بھی شہباز شریف کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔
اگر یہ احتساب ہے تو اس احتساب پر افسوس ہے۔یہ انتقامی سیاست کے علاوہ اور کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے کچھ لوگوں نے شہباز شریف پر الزام لگایا۔ چینی حکومت کی وضاحت پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑ ۔ جس کمپنی کو شہباز شریف نے ٹھیکہ دینا مناسب نہیں سمجھا خیبر پی حکومت نے اس کو ٹھیکا دیا۔ نیب کو اس کی تحقیقات کرنی چاہییں۔ ایسے کاموں پر ریفرنس دائر ہونا چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے لوگ کہہ رہے ہیں پچاس لوگ اور گرفتار ہوں گے۔ وزیراعظم خود بھی یہی بات بول رہے ہیں کیا یہ باتیں حکومت کے کہنے کی ہیں۔ پچاس گرفتاریوں کی باتیں حکومت کو کون بتا رہا ہے۔ فواد حسن فواد کے وعدہ معاف گواہ بننے کی بات معلوم نہیں۔ سلمان شہباز کو نیب میں بلانے سے بڑا مذاق کیا ہو گا۔ اسٹاک مارکیٹ گررہی ہے،ڈالربڑھ رہاہےتوسب کوہوش کےناخن لینےچاہئیں۔