ہسپانوی ڈاکٹر نومولود بچوں کو چوری کرنے کا جرم ثابت ہونے کے باوجود سزا سے بچ گیا۔
معمر ہسپانوی ڈاکٹر ایڈوآردو ویل نومولود بچوں کو چوری کرنے کا مجرم ثابت ہونے کے باوجود سزا سے بچ گئے ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق میڈرڈ کی ایک عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ 85 سالہ ڈاکٹر ایڈوآردو ویلا نے فرانکو کے دور آمریت میں نوزائیدہ بچوں کو ماوں سے الگ کیا اور غیر قانونی طور پر دوسرے لوگوں کے حوالے کیا۔ تاہم عدالت کے مطابق اس ڈاکٹر کو قانونی طور پر مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اس کے جرائم کو بہت زیادہ وقت گزر چکا ہے۔ استغاثہ نےڈاکٹرکے لیے 11 سال قید کی سزا کی درخواست کی تھی۔