نوبل انعام برائے معاشیات 2 امریکی ماہرین ولیم نورڈ ہاوس اور پاول رومر کے نام
امسالہ نوبل انعام برائے معاشیات دو امریکی ماہرین ولیم نورڈ ہاوس اور پاول رومر کو دیا جائے گا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں، ٹیکنالوجی اور اقتصادی نمو کے درمیان تعلق کے حوالے سے ان کی تحقیق کی وجہ سے انہیں اس اعزاز کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ سویڈش رائل اکیڈمی کے بیان میں بتایا گیا کہ نارڈ ہاوس اور رومر کی تحقیق نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور تکنیکی جدت کے تناظر میں پائیدار اقتصادی ترقی کو بہتر طور پر سمجھنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ پروفیسر نارڈ ہاوس یالے یونیورسٹی جبکہ رومر نیو یارک کے اسٹیرن یونیورسٹی آف بزنس سے وابستہ ہیں۔