نیب نے شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا
واضح رہے کہ نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا، تاہم اُن کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔آشیانہ ہاؤسنگ کیس: شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالےانہیں اگلے روز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھاذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے شہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثوں کی پوچھ گچھ کی اور ان کے انکشافات کی روشنی میں ان کے بچوں کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بھی کل 10 اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں مختلف ٹرانزیکشن ہوئیں، جس کی بناء پر انہیں کل ابتدائی بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بھی جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔