Waqt News
Sunday | October 01, 2023
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے ایم او یو پر دستخط
  • ترکیہ رجب طیب ایردوان کی قیادت میں دہشتگردی کے چیلنج پر جلد قابو پا لے گا۔ انوار الحق کاکڑ
  • ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں سٹارز بھارتی گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے
  • میوہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے تمام فنڈز مہیا، ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کریں گے: محسن نقوی
  • افغانستان نے عدم تعاون پر بھارت میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا
  • امریکا : ٹرک حادثے میں 5 افراد ہلاک ، ہزاروں گیلن زہریلا مادہ لیک ہوگیا
  • پاکستان کو بدترین شکست، بھارت نے ساف انڈر19 فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
  • نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی چین کے قومی دن پر چینی قیادت کو مبارکباد
  • سانحہ مستونگ: اتحاد اہلسنت کی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
  • ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں: رانا تنویر حسین
  • ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں 36ہزار روپے کی ریکارڈ کمی
  • پہلی پاکستانی خاتون خلاباز نمیرا سلیم خلائی سفر کیلئے امریکا پہنچ گئیں
  • نامور اداکار سید کمال شاہ کو ہم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
  • زمبابوے میں سونےکی کان بیٹھنے سے 9 افراد ہلاک
  • مکی آرتھر نے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کو جوائن کر لیا
  • مستونگ خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
  • ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع
  • نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان
  • سپریم کورٹ : حراست غیرقانونی قرار دینے کیلئے پرویز الہیٰ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • نواز شریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی، اسحاق ڈار
  • مستونگ واقعے پر بلوچستان میں 3 روزہ سوگ
  • صدرمملکت نے جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی
  • حضورۖ کی زندگی ہم سب کے لئے بہترین نمونہ حیا ت ہے ، صدر مملکت
  • اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مستونگ و ہنگو دھماکوں کی شدید مذمت
  • محکمہ صحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں آشوب چشم کے سات سینٹر قائم کردئے گئے ہیں، محکمہ صحت
  • ورلڈکپ سے قبل بنگلا دیش کو بڑا دھچکا، کپتان شکیب الحسن انجری کا شکار
  • ریاست مدینہ بنانے والا آیا اور ملکی معیشت 47 ویں نمبر پر چلی گئی۔مولانا فضل الرحمان
  • چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر
  • نگران وزیراعظم کو برطانوی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، دہشتگردی کے واقعات کی مذمت
  • ملک بھر میں سرکارِ دو عالم حضرت محمدۖ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا

طلال چوہدری کی توہین عدالت میں سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد

Oct 09, 2018 | 16:28 4:28 PM, October 09, 2018
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
طلال چوہدری کی توہین عدالت میں سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے توہین عدالت میں سزا کے خلاف طلال چوہدری کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے مسلم لیگ(ن )ے ے رہنما طلال چوہدری کی توہین عدالت میں سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر طلال چوہدری کی تقریر کا کلپ عدالت میں چلایا گیا اور چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل آفس نے سزا توسیع کی درخواست کیوں نہیں دی، ابھی ہم نوٹس کردیتے ہیں۔طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ درگزر کا مظاہرہ کیا جائے، بچے کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے۔چیف جسٹس نے کامران مرتضیٰ  سے استفسار کیا کہ یہ بچہ ہے ابھی؟ اس پر وکیل نے کہا کہ آپ کے سامنے سب بچے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا اپنے والدین کیلئے ایسے الفاظ بولتے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ طلال چوہدری نے آج تک معافی نہیں مانگی۔جسٹس ثاقب نثار نے طلال چوہدری کے وکیل سے استفسار کیا کہ کن لوگوں کو یہ پی سی او کے بت کہہ رہے ہیں، طلال چودھری کیا بت شکن ہے؟ ہم یہاں بے انصافی کر رہے ہیں کیا؟چیف جسٹس نے کہاکہ جو لوگ اس جلسے میں ساری باتیں سن رہے تھے ان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہیں، میاں نواز شریف کو مخاطب ہو کر طلال چوہدری بولتا رہا، نواز شریف نے بھی عدلیہ کے خلاف بات کرنے پر طلال چوہدری کو نہیں روکا۔جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلال چوہدری لے کر آ ان میاں صاحب کو جن کو آپ مخاطب کرتے رہے، بلائیں میاں صاحب کو آکر نکالیں پی سی او ججز کو، کیا وہ ہمیں نکال سکتے ہیں؟کس بت کو نکالنے کی بات کی تھی آپ نے؟چیف جسٹس کے اظہار برہمی پر طلال چوہدری نے کہا کہ سر ہم علامتی طور پر پی سی او کا لفظ استعمال کرتے ہیں، اس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ آپ آج بھی معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔عدالت نے طلال چوہدری کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کے وکیل کو دلائل دینے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ میرٹ پر دلائل دیں ہم معافی کی استدعا قبول نہیں کر رہے، طلال نے تو کفر کا فتوی لگا دیا، یہ بت ہیں بے انصاف لوگ ہیں انہیں اٹھا کر عدالت سے باہر پھینکو، اس سے زیادہ عدالت کو اور کیا اسکینڈلائز کیا جاسکتا ہے؟طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کیا، آپ نے تو نہال ہاشمی کو بھی معاف کردیا۔چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت دی کہ اس پر قانونی بحث کریں جب کہ طلال چوہدری کے وکیل سے سوال کیا کہ ان کے کیرئیر پر کیا فرق پڑے گا؟کامران مرتضی نے بتایا کہ یہ 5 سال کے لیے انتخاب نہیں لڑ سکے گا، اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سزا کے طور پر 5 سال نہ لڑے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اس نے بھرے مجمع  میں عدالت کی توہین کی، جسٹس عمر عطا نے کہا کہ اس نے کسی ذات کی نہیں ادارے کی توہین کی، بڑے غرور کے ساتھ ساری باتیں کیں۔طلال چوہدری کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یہ وکالت بھی نہیں کرسکتے، اس پر چیف جسٹس نے طلال چوہدری نے سوال کیا کہ کتنے مقدمے لڑے ہیں آپ نے؟ سارے وکالت نامے نکالیں گے آپ کے، طلال چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ میں نے زیادہ مقدمے نہیں لڑے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کعبے کے بت بہت سخت الفاظ تھے، طلال چوہدری کو خود آکر معافی مانگنی چاہیے تھی اور عوام میں جاکر بھی معافی مانگنی چاہیے تھی۔طلال چوہدری نے کہا کہ میں نے کئی ٹاک شوز میں ندامت کا اظہار کیا، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ٹاک شوز میں اپنے رویے کو جسٹیفائی کیا، ہم ٹاک شوز کا ریکارڈ بھی منگوائیں گے۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ہر چیز کا ایک نتیجہ اور ایک قیمت ہوتی ہے، سیاستدان کو پتا ہوتا ہے کہ اس کی باتوں کا نتیجہ کیا ہے، عدالت نے بہت زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ آپ بیان حلفی جمع کرائیں کہ 5 سال انتخاب نہیں لڑیں گے، اس پر کامران مرتضی نے کہا  کہ ایسا نہ کریں۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ فرد جرم میں توہین عدالت کی ساری روداد ہے جب کہ جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ اگر شرمسار تھے تو 342 کا بیان کیوں دیا؟طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اب بھی مختلف چینلز سے سی ڈیز منگوا لیتے ہیں۔دوران سماعت عدالت میں دوبارہ ویڈیو کلپ چلایا گیا اور چیف جسٹس نے کامران مرتضی سے پوچھا کہ بتائیں کہاں ایڈیٹنگ ہوئی ہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ میاں نواز شریف نیبھی ایسی ہی زبان استعمال کی تھی جس پر ان پر توہین عدالت کا کیس تھا۔کامران مرتضیٰ  نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان نے بھی سخت زبان استعمال کی تھی، اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ طلال نے تو ہم پر کفر کا فتوی لگا دیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے ایم او یو پر دستخط

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • ڈالر کی قیمت وقتی طور پر بڑھی ہے، آئی ایم ایف سے پیسے ...

    Oct 09, 2018 | 19:23
  • مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و ...

    Oct 09, 2018 | 08:49
  • سانحہ ماڈل ٹاﺅن: سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 ...

    Oct 09, 2018 | 16:37
  • پاکستان کےخلاف سیریز کےلیے آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم ...

    Oct 09, 2018 | 08:53
متعلقہ خبریں
  • پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی ...

    Sep 07, 2023 | 11:43
  • توہین آمیز مواد کی اشاعت کا کیس: نگران وزیراعظم، ...

    Sep 27, 2023 | 14:02
  • سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس:ملزمان زبیرچریااور عبدالرحمان ...

    Sep 11, 2023 | 10:48
  • بڑی عدالت کا چوہدری پرویز الہی کو رہا کرنے کا حکم

    Sep 05, 2023 | 10:42
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 4

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 5

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group