سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ کیس کی سماعت کی، ملزم سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اور صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔مشتاق سکھیرا کے وکلا نے پانچ لاکھ کا ضمانتی مچلکہ داخل کردیا اور سابق آئی جی کی آئندہ سماعتوں پر حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیا۔سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی پیشی کے وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری تعینات تھی۔
سانحہ ماڈل ٹاﺅن: سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد
Oct 09, 2018 | 16:37