ہنگو اور کرم کے سرحدی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے سیکیورٹی اہلکار جاں بحق
نگو اور کرم کے سرحدی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے سیکیورٹی اہلکار جاں بحق۔طورہ وڑی میں سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامور سیکیورٹی اہلکار دوران فرائض آسمانی بجلی کی زد میں آگیا۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق ٹل کے علاقہ طورہ وڑی میں کرم اور ضلع ہنگو کے سرحدی مقام پر شدید طوفانی بارش اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فرائض پر تعینات سیکیورٹی اہلکار سپاہی عدنان موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔یاد رہے کہ پیر کے روز ضلع ہنگو سمیت گرونواح کے علاقہ جات میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ دیر تک جاری رھا۔