پاک امریکہ تعلقات کا جائزہ لینے کے لئے سینیٹ کی خارجہ امور قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوہوگا۔
پاک امریکہ تعلقات کا جائزہ لینے کے لئے سینیٹ کی خارجہ امور قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہو گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے حالیہ دورئہ امریکہ کی تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے پاک امریکہ تعلقات پر سفارشات کی تیاری کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کل اجلاس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی اور امریکی امور کے ماہر معید یوسف کو مدعو کیا گیا ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کے سلسلے میں قائمہ کمیٹی اپنی سفارشات وزارت خارجہ کو ارسال کرے گی۔ سینیٹ میں باقاعدہ طور پر ان سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔