انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان نے سنسی پھیلا دی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نو روپے پچھتر پیسے کا اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازسے روپے کی قدر میں شدید کمی دیکھی جاری ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں نو روپے پچھتر پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ڈالر ایک سوچونتیس روپے تک پہنچ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق روپیہ دباؤ کا شکار ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ ہے۔ روپے کی گرتی قدر حکومت کی تجارتی خسارہ بڑھنے سے روکنے میں ناکامی ظاہر کررہی ہے۔ روپے کے قدر گرنے پر ڈالر کی خریداری بڑھے گی جس سے معشیت پر برا اثر پڑے گا۔ درآمدی اشیاء مہنگی ہوں گی اور مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ روپے کی قدرمیں کمی کے باعث ملک پرواجب الادا قرضوں کا حجم بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کی اونچی اڑان سے ملک پر بیرونی قرضوں میں نوسو ارب کا اضافہ ہوگیا ہے۔