پی ٹی آئی والے کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خود کشی کرلیں گے۔حکومت نے ملکی معیشت کا امیج خراب کردیا, رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کا امیج خراب کردیا،سی پیک کونظرثانی پرڈال دیا گیا ہے، لوگوں کودرس دیا جارہاہے کہ کام نہ کرو
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کوترجیح دی،یہ لوگ کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کےپاس جانے کے بجائے خود کشی کرلیں گے
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کروں گا،مجھے امیدہے کہ میری نظرثانی کی درخواست منظورہوجائے گی