الیکشن کمیشن کا آئی جی پنجاب طاہرخان کی تبدیلی کا نوٹس ، امجد جاوید ہاشمی کوآئی جی پنجاب لگانے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا

الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب طاہرخان کی تبدیلی کا نوٹس لے لیا،، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے امجد جاوید سلیمی کو انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،الیکشن کمیشن نے نئے آئی جی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے اسٹبلشمنٹ ڈویثرن سے رپورٹ طلب کرلی ،، الیکشن کمیشن نے آئی جی سمیت تین ستمبرکے بعد ہونے والے تمام تقرر وتبادلے معطل کرتے ہوئے دوروزمیں متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واضح احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟امجد جاوید سلیمی اس وقت کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات ہیں۔