آئی جی پنجاب کی تبدیلی محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آراورپاک پتن واقعے کا ردعمل ہے، رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف آئی آراورپاک پتن واقعے کا ردعمل ہے،،چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں،مریم اورنگزیب بولیں نیب کیسزمیں جومعیار شہبازشریف کے لئے بنایا گیا،وہ تمام کے خلاف اپنایا جائے
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ اورڈالرکی قدرمیں کمی محض اتفاق نہیں،ریلوے کے حوالے سے بھی کہا کہ پانچ سال میں پانچ ہزارنوکریاں میرٹ پردیں،مریم اورنگزیب کی وزیراطلاعات پرکڑی تنقید،کہا کہ صرف اپوزیشن کوتڑیاں لگائی جارہی ہیں
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا گیا تو روز پارلیمان کے باہراجلاس بلائیں گے
مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی فیک نیوزویب سائٹ بنانے کا بھی مطالبہ کردیا،،کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اپوزیشن کےلئے کھولے گی