میکسکو میں آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف مقامی ٹیکسی ڈرائیوروں کااحتجاج

میکسیکو میں ٹیکسی ڈرائیورز نے آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گاڑیاں سڑکوں پر پارک کردیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق احتجاج کے باعث شہر بھر کی سڑکیں بلاک اور ٹریفک جام ہوگیا۔ایئرپورٹ کا راستہ بند ہونے کے باعث کئی سیاح بھی گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔ڈرائیورز کا کہنا تھاکہ آن لائن ٹیکسی سروس کے باعث ان کا کام شدید متاثر ہوا ہے۔