امریکہ میں وائٹ ہائوس نے صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کے لئے تعاون سے انکار کردیاہے
امریکہ میں وائٹ ہائوس نے صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کے لئے تعاون سے انکار کردیاہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک رہنمائوں کوایک خط بھیجا گیا ہے جس میں تحقیقات کو بے بنیاداورغیرآئینی قراردیتے ہوئے مسترد کردیاگیا۔ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہی میں تین ہائوس کمیٹیاں صدرٹرمپ کے خلاف تحقیقات کررہی ہیں۔انکوائری کامقصد یہ جاننا ہے کہ کیاامریکی صدر یوکرائن کی امدادروک کر اسے جوبائیڈن کیخلاف تحقیقات پرمجبورکریںگے جوڈیموکریٹک صدارتی امیدوارکے طورپرانتخاب لڑ رہے ہیں۔وائٹ ہائوس کی طرف سے یہ خط اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ انتظامیہ نے یورپی یونین میں امریکی سفیرکومواخذے کی تحقیقات کے لئے کانگریس کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا۔