تیسرا ٹی ٹونٹی،سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 58 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں فرنینڈو اور شناکا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔