وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کے فوری بعدسعودی عرب و ایران کے دورے کا امکان
وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ مکمل کرنے کے فوری بعد سعودی عرب کا اہم دورہ کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے بعد ایران کا مختصر دورہ بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے دورے میں وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر چین میں ہیں جو آج مکمل ہوجائے گا۔