اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عالمی سطح پرطبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت پرزور
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے عالمی سطح پرطبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے فوری اوربڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت پرزوردیاہے۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ دس کروڑ افرادقدرتی آفات کی وجہ سے ہونے والے طبی اخراجات کے باعث ہرسال غربت کاشکارہورہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاکہ دنیا کے کم سے کم نصف افرادکوضروری طبی سہولتوں تک رسائی حاصل نہیں۔