ملک میں کرونا کے 661 نئے کیسز رپورٹ، 8 اموات
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کروناوائرس کے 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 8 مریضوں کی اموات ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 24گھنٹے میں کرونا وائرس سے 8مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6552 ہوگئی، متاثرین میں درجنوں مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 33ہزار898کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔