وزیراعظم کا پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور پروگراموں کا خیرمقدم
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور پروگرام کاخیرمقدم کیا ہے اور اس حوالے سے مزید سرگرمیوں کےلئے اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ نے آج(جمعہ) وزیراعظم سے آن لائن ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری، ملک میں ڈیجٹل خواندگی کے اقدامات کےلئے کمپنی کے تعاون اور کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے اس کے کام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔