استعفوں کا حتمی فیصلہ ہوچکا،پیپلز پارٹی ساتھ دیگی۔ خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ استعفوں کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے،جب 130 استعفے آئیں گے تو حکومت کیلئے نئے الیکشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون میں ضمنی انتخابات کرانے کی گنجائش موجود ہے،استعفوں کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔ کب کیسے دینے ہیں یہ طے ہونا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ 84 ممبرز ہیں اور اگر پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی ملائیں تو130 ممبر بن جاتے ہیں۔ جب 130 استعفے آئیں گے تو حکومت کیلئے نئے الیکشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بھی ہو چکا ہے جب 1971 میں عوامی لیگ نے ضمنی انتخاب کرایا تھا۔کیا پیپلزپارٹی استعفوں کے معاملے میں ساتھ دے گی؟ اس سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی اے پی سی کے فیصلوں میں شریک تھی اور وہ ان پر قائم رہے گی۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ استعفوں کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے لیکن یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ دینے کب ہیں، اپوزیشن کی تحریک اتنا زور پکڑے گی جو ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گی۔