شہباز شریف کی اہلیہ، 2 بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ، 2 بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی، نیب نے وزارت داخلہ سے شہباز شریف کی اہلیہ ،2بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے، تمام دس افراد تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔