شہباز شریف4 قیمتی فلیٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں
مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے جلاوطنی کے دوران لندن میں خریدے گئے4 فلیٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے جلا وطنی کے دوران برطانیہ میں 13 لاکھ 31 ہزار 7 پائونڈز میں 4 فلیٹس خریدے اور انہوں نے کاروباری شخصیت، بارکلے بینک، بھتیجی عاصمہ ڈار سمیت دیگر سے قرض لیا۔احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق لندن میں فلیٹ2005 میں 2 لاکھ 35 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کیلئے 75 ہزار پائونڈ کاروباری شخصیت اور 1لاکھ 60 ہزار بارکلے بینک سے قرض لیا گیا۔دستاویز کے مطابق 2007 میں دوسرا فلیٹ لندن میں ایک لاکھ 60 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کے لیے 16 ہزار 75 پائونڈ کاروباری شخصیت اور1 لاکھ 43 ہزار پائونڈ بارکلے بینک سے قرض لیا گیا۔نیب دستاویزات میں کہا گیاکہ 2007 میں تیسرا فلیٹ 6 لاکھ 50 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا جس کے لیے کاروباری شخصیت سے 40 ہزار پائونڈ اور بارکلے بینک سے 5 لاکھ 47 ہزار 114 پائونڈ قرض لیا گیا۔شہباز شریف نے جلاوطنی کے دوران 2009 ء میں لندن میں چوتھا فلیٹ 2 لاکھ 86 ہزارپائونڈ میں خریدا جس کے لیے کے لیے کاروباری شخصیت نے 2 لاکھ 30 ہزار 607 پائونڈ قرض دیا۔