مہنگائی کاطوفان تھمنے میں نہیں آرہا، ایک ہفتے کے دوران ملک میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
حکومت نے سو جتن کرلیے لیکن مہنگائی کاطوفان تھمنے میں نہیں آرہا، گندم درآمد کیے جانے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے او رایک ہفتے کے دوران 20 کلوآٹے کا تھیلا 28 روپے مہنگا ہوگیا۔ادارہ شماریات نے مہنگائی میں اضافے کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن 8 روپے 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔انڈے 15 روپے 41 پیسے فی درجن مہنگے، چینی بھی ایک روپیہ فی کلو مہنگی ہوگئی۔18 روپے اضافے کےساتھ ٹماٹر 128 روپے فی کلو اور پیاز 10 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔گھی، دال چنا، دال مسور، چاول، دہی اور تازہ دودھ،گوشت، چائے لہسن کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔