پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر غیراخلاقی اور غیرمہذب مواد کے خلاف عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق عوام کی شکایات اور ٹک ٹاک پر موجود مواد کا معائنہ کرنے کے بعد اس کے حکام کو ایک نوٹس بھیج کر ہدایت کی گئی تھی ہے کہ غیرقانونی مواد کی روک تھام اور اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کیلئے فعال طریقہ کار متعارف کیا جائے مگر ٹاک ٹاک نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کے باعث پاکستان میں ٹک ٹاک بلاک کرنے کا حکم دیا گیا۔