اسکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا چوکیدار گرفتار
لاہور پولیس نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوھدری کے حکم پر گلشن راوی پولیس نے کارروائی کی، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ملزم عرفان امپیریل لائسیم اسکول میں سکیورٹی گارڈ ہے اور اس نے 9سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کو ڈر کی وجہ سے بخار ہوگیا،متاثرہ بچی کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے درخواست کی کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، گلشن راوی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا،مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔