ابھی آئی ایم ایف کو ''ایبسلیوٹلی ناٹ''کیوں نہیں کہتے۔شیری رحمان
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ وزراء عوام کو روٹی کم کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے بجلی کی قیمت اور ٹیکسز میں مزید اضافے کے ساتھ 225 ارب کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بار وزرا قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا کوئی دعو یٰ نہیں کر رہے، عوام کو روٹی کم کھانے کا مشورہ دے رہے۔ ابھی آئی ایم ایف کو ''ایبسلیوٹلی ناٹ''کیوں نہیں کہتے۔