منگھوپیر میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

Oct 09, 2024 | 11:19

کراچی کے علاقے منگھوپیر خیرآباد میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 2 موٹرسائیکلوں پر ڈاکوں کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کے دوران ڈاکوئوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ایس ایس پی ویسٹ نے کہا  کہ مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوئے جن سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ۔ دوسری جانب نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے پستول، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی   جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزیدخبریں