ملازمت کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی ,ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا بروقت ایکشن،ملزمان گرفتار

Oct 09, 2024 | 17:13

ملازمت کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی كرنے والے ملزمان گرفتار كرلیے گیے۔تفصیلات كے مطابق متاثرہ لڑكی نے بیان دیتے ہوءے بتایا كہ مجھے میری سہیلی نے نوکری کا جھانسہ دیکر ملتان سے لیہ اپنے گھر بلوایا۔گھر پر پہلے ہی4 سے5 افراد موجود تھے ۔جنہوں نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔مجھے پر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر سنسان علاقے میں پھینک کر چلے گئے۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال موصول ہوتے ہی پولیس کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ترجمان سیف سٹیز كے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کو تحفظ فراہم کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کی۔پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔خواتین گھر،دفتر یا پبلک مقامات پر خود کو محسوس سمجھے۔خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15کال پر 2 دباکر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر یں 

مزیدخبریں