پاکستان اوربھارت کے درمیان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق مذاکرات کے لئے پاکستانی وفد نئی دہلی روانہ ہوگیا
پاکستانی وفد کی سربراہی ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل عمر فاروق برکی کررہے ہیں،، جبکہ بھارتی حکام سے ملاقات کے دوران بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں اورسیزفائرسے متعلق امور پر بات چیت ہو گی،سولہ رکنی وفد نو سے بارہ ستمبرتک نئی دہلی میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لے گا، وفد میں سندھ اورپنجاب کے رینجرز، وزارت داخلہ، سروے آف پاکستان اوراینٹی نارکوٹکس فورس کے نمائندے بھی شریک ہیں،
ایک بھارتی اخبارنےدعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس اورپاکستان رینجرزکے رمیان نئی دہلی میں ہونیوالی میٹنگ میں پاکستان پنجاب اور راجستھان کے راستےبھارتی مداخلت کا ایشو اٹھائے گا
بھارتی اخبارٹائمزآف انڈیاکےمطابق سولہ رکنی پاکستانی وفد جس کی قیادت ڈی جی رینجرز عمر فاروق برکی کر رہے ہیں ،،بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس سے سوال کر ے گا کہ وہ راجستھان اور پنجاب کے راستے پاکستان میں اپنے ایجنٹ کیوں بھیجتے ہیں؟،بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن اس میٹنگ میں پاکستان کو باور کرا دیا جائے گا کہ وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کرے اور با مقصد مذاکرات کی جانب آگے بڑھے،سرحدوں کیخلاف ورزی بھی ایک اہم موضوع ہوگا ،،اخبار لکھتا ہے کہ دونوں اطراف سے سمگلنگ ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے لیکن لگتا یوں ہے کہ دونوں جانب کے حکام اس مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتے