کراچی میں سنئیرصحافی آفتاب عالم گھرکے باہر قتل۔چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسرا صحافی قتل
پاک چین اکنامک کوریڈورسےمتعلق پارلیمانی کمیٹی کی مںظوری دے دی گئی ۔اوراسلام آباد کےڈاکٹروں کی ڈانس پارٹی۔۔ مریض ہسپتالوں میں رل گئے
کراچی میں دہشت گرد اپنی سرگرمیوں کے لیے پھرسے آزاد ہوگئے،،چوبیس گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی دوسری واردات کے دوران نارتھ کراچی میں فائرنگ سے سینئر صحافی آفتاب عالم جاں بحق ہو گئے
پولیس کے مطابق نارتھ کراچی 11سی ٹو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سینیرصحافی آفتاب عالم جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار حادثے کے مقام پر پہنچ گئے اور زخمی آفتاب عالم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق آفتاب عالم بچوں کوسکول سے گھرپہنچاکرباہرنکلے توانہیں مسلح افراد نے نشانہ بنا ڈالا، ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے آفتاب عالم پر فائرنگ کی، پولیس نے حادثے کے مقام سے اہم شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔