کراچی کے علاقے منظور کالونی میں مکان سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں
پولیس کے مطابق منظور کالونی کے مکان سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں،ملزموں نے مقتولین کو نشہ آور دوا پلانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا اوربعد میں گھر کو آگ لگادی تھی، جاں بحق افراد کی شناخت پینتالیس سالہ طارق، چالیس سالہ ثمینہ، پندرہ سالہ سعد اور تیرہ سالہ رومیسہ کے ناموں سے ہوئی ہے، مکان سے آٹھ سالہ حماد بھی زخمی حالت میں ملا ہے،،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقتول محمد طارق ڈھائی سال سے اپنے چچا کے گھر میں کرائے پر رہ رہا تھا اس کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سےتھا،، مقتول طارق کے چچا کا کہنا تھا کہ گھر میں دھواں اٹھنے کے باعث انہیں واقعے کا علم ہوا پولیس کا کہناتھا کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے،جبکہ عینی شاہدوں سے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں جبکہ گھر سے ملنے والے شواہد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب مکان سے ملنے والے زخمی بچے حماد نے پولیس کو بیاں ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ بابا نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھر والوں کاقتل کیا ہے