انجمن تاجران اگر حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا توحکومت کے خاتمے تک احتجاج کریں گے:انجمن تاجران
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد پرویزنے کہا کہ تاجروں کی شٹرڈاون ہڑتال حکمرانوں کےلیے وارننگ تھی اگرحکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا تو مطالبات منوانے کے لیے سڑکوں پرنکلیں گے اورحکمرانوں کا بوریا بسترگول ہونے تک احتجاج جاری رہے گا،،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں تاجروں کےساتھ مل کر سڑکوں پر آنے کے لیے رابطے کررہی ہیں،وزیراعظم نوازشریف اس مسئلے کوفوری حل کرائیں،خالد پرویزکا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تولانگ مارچ بھی کرسکتے ہیں۔ خالد پرویز،مرکزی رہنماانجمن تاجراوقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندے سیدفیاض حسن نقوی نے کہا کہ عدلیہ ودہولڈنگ ٹیکس پرازخودنوٹس لےسید فیاض حسن نقوی،تاجررہنما